ملک کی سلامتی و سا لمیت کو درپیش خطرات ،بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں اور پانامہ پیپر ز لیکس وکرپشن کی وجہ سے پیداشدہ سیاسی بحران حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، کر پٹ اشرفیہ کی لو ٹ مار کے باعث امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑ ھتی جا رہی ہے
نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کاصوبائی سیاسی مشاورتی کو نسلوں کے عہدے داران سے خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 22:21
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی و سا لمیت کو درپیش خطرات ،بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں اور پانامہ پیپر ز لیکس وکرپشن کی وجہ سے پیداشدہ سیاسی بحران حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ کر پٹ اشرفیہ کی لو ٹ مار کے باعث امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑ ھتی جا رہی ہے ، پانامہ پیپرز لیکس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے اپنے تین خطابات میں خود کو سب سے پہلے احتساب کے لیے پیش کیا تھالیکن جوڈیشل کمیشن اور ٹی اوآرز پر عدالت عظمیٰ کے تحفظات پر پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ڈیڈلاک بدستورموجودہے۔
وہ بدھ کو جماعت اسلامی پنجاب کی سیاسی مشاورتی کو نسلوں کے عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
میاں محمد اسلم نے کہاملک میں کر پشن ختم نہ ہو نے کی بنیادی وجہ وزیراعظم کی ہر قیمت پر خود کو احتساب سے بچانے کی خواہش اور کوشش ہے، حکمران اپنی ہٹ دھرمی سے 70ارب ڈالر کے بیرونی اور 20ہزار ارب روپوں کے مجموعی قرضوں میں جکڑی قوم کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ نہ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کی ایک پائی بھی قوم کو واپس کرنے کو تیار نہیں ۔
بلکہ 350ارب ڈالر کی بیرونی بینکوں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے راستے میں بھی عملاً رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا ملک میں 12ارب روپے کی روزانہ کرپشن ہو رہی ہے جس کی وجہ سے معیشت کھوکھلی ہوچکی ہے ۔ غربت و بے روزگار ی ، بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.