Live Updates

عمران خان کے بائیکاٹ کے فیصلے سے پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا، 1947 کے بعد پہلی مرتبہ کسی قومی رہنما نے کشمیر کے معاملے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا ،حکومت ہر قسم کے احتساب کیلئے تیار ہے ،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پانامہ پیپرز پر مقدمات چل رہے ہیں ، 2018 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم کا فیصلہ عوام کریں گی ، مسلم لیگ ن کی حکومت کا ترقی کا عمل جاری رہا ، وعدے پورے ، دہشت گردی وکرپشن کا خاتمہ ہوا تو نواز شریف کی دوبارہ حکومت بن جائے گی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مسئلہ کشمیر ،بھارتی جارحیت ، پاکستان کی سلامتی کے لئے بلایا گیا ، آج افسوس ناک بات یہ ہے کہ 1947 کے بعد پہلی مرتبہ کسی قومی رہنما نے کشمیر کے معاملے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا، عمران خان کے بیان سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا اور پاکستان کو ندامت کا سامنا ہے ، حکومت ہر قسم کے احتساب کے لئے تیار ہے ۔

سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پانامہ پیپرز پر مقدمات چل رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم کا فیصلہ عوام کریں گی اگر مسلم لیگ ن کی حکومت کا ترقی کا عمل جاری رہا ، وعدے پورے کیے گئے ، دہشت گردی ، کرپشن کا خاتمہ ہوا تو نواز شریف کی دوبارہ حکومت بن جائے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے صرار پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا لیکن مشترکہ اجلاس پر پی ٹی آئی نے بہت اصرار کیا ۔

عمران خان کو راتکو خواب آیا نواز شریف ایک رات پیغام ملنے کی وجہ اگلے دن نامنظور ہوا ۔ حکومت نے آج کا اجلاس وزیر اعظم کو اور حکومت کو مضبوط بنانے کے لئے نہیں بلایا بلکہ قومی سلامتی سے تعلق تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر کے لیڈر بلاول بھٹو نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا لیکن 65 سالہ خان بائیکاٹ کیا ۔ دھرنے سے پارلیمنٹ پر قبضہ سول نافرمانی کا نعرہ لگایا گیا۔

پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا اسی پر نہ صرف ملک و قوم کا نقصان ہوا بلکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ۔ عمران خان نے کشمیر کاز پر بائیکاٹ کیا جب سنجیدہ بات ہو تو دل و جان سے شرکت ضروری تھی سیر سپاٹہ ضروری ہے ۔ عمران نے پہلے بھی جھوٹا پروپیگنڈہ کیا، چھ ماہ قبل آسمان کو سر پر اٹھایا ہوا تھا کوئی کام نہیں کیا صرف اوے اوے پی ٹی وی پر حملہ کیا ۔

مگر آپ جھوٹے نکلے، نقصان ملک کا ہوا اب پھر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اپنے اوپر الزامات کا جواب دینے کے بجائے اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں کرتے ہیں ۔ آپ کے کل کے بیان سے سرشرم سے جھک گیا ۔ پاکستان کو ندامت آپ کی وجہ سے اٹھانی پڑی۔ آج قوم آپ سے سوال پوچھتی ہے کہ آپ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کا نقصان کس کو ہوا نواز شریف کی حکومت کو یا کشمیر کاز کو ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے آپ ہوش مندی کا مظاہرہ کرکے پارلیمنٹ کے دوسرے روز کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندر فرعون بننے ہوئے ہیں ۔ کسی دوسرے رہنما کی بات نہیں سنتے بلکہ انہیں ڈانٹ دیتے ہیں ۔ پارلیمنٹ کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا جو بل پانامہ پیپرز یا احتساب کے حوالے سے ہیں ہم چاہتے ہیں ان پر مشاورت کی جائے ۔

حکومت ہر قسم کے احتساب کے لئے تیار ہے ۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پانامہ پیپرز پر مقدمات چل رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم کا فیصلہ عوام کریں گی اگر مسلم لیگ ن کی حکومت کا ترقی کا عمل جاری رہا ، وعدے پورے کیے گئے ، دہشت گردی ، کرپشن کا خاتمہ ہوا تو نواز شریف کی دوبارہ حکومت بن جائے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات