دینی مدارس کے لاکھوں طلباء پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں موجودہ حالات قومی یکجہتی واتحاد کاتقاضا کرتے ہیں‘اس دوران انتشار پھیلانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں‘ بھارت سمیت کسی نے بھی پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو دینی مدارس کے لاکھوں طلبہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے

وفاق المدراس العربیہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاضی عبدالرشیدکی پریس کا نفرنس

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:06

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) دینی مدارس کے لاکھوں طلباء پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں موجودہ حالات قومی یکجہتی واتحاد کاتقاضا کرتے ہیں اس دوران انتشار پھیلانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں بھارت سمیت کسی نے بھی پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو دینی مدارس کے لاکھوں طلبہ پاک فوج کے شانہ بشانہ بلکہ اس سے بھی دوقدم آگے وطن کے دفاع وتحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے فیصل آباد کے تمام مدارس ،وفاق المدارس اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت 21اکتوبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آبادمیں ہونے والی مفتی محمود ؒ کانفرنس کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور شرکت کریں گے تاریخ ساز کانفرنس ہر حال میں دھوبی گھاٹ میں ہی ہوگی جو پنجاب میں سیاست کا رخ متعین کرے گی ان خیالات کااظہار وفاق المدراس العربیہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاضی عبدالرشید، جامعہ دارالقرآن کے مہتمم قاری محمد یاسین جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا دینی مدارس نے ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کیا پنجاب میں مدارس پر چھاپے مارے گئے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تسلیم کیا کہ ان چھاپوں میں کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی تو پھر بتایا جائے کہ مدارس اور دینی طبقہ کو آئے روز کس کے کہنے پر اور کسے خوش کرنے کیلئے تنگ کیا جارہا ہے پنجاب میں قربانی کی کھالوں کیلئے این او سی اور معلومات کے نام پر دینی مدارس کے قابل احترام مہتممین کو پریشان کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت یہ سمجھے کہ دینی مدارس امن وسلامتی کی تعلیم دیتے ہیں دہشتگردی سے دور کا بھی واسطہ نہیں انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں دینی مدارس کی بہترین انداز میں وکالت کی ہے اس لئے 21اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کو تاریخی بنانے کیلئے وفاق المدارس العربیہ سے وابستہ تمام مقامی مدارس نے بھرپور سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاق المدارس کے مرکزی دفتر سے بھی مشاورت کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :