رواں ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں بیڈ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں5فیصد اضا فہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:04

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء)رواں ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں بیڈ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں5فیصد اضا فہ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سا ل کے پہلے 2ماہ میں33کروڑ 80لا کھ ڈا لر کی 52ہزار 2سو میٹرک ٹن بیڈ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال 5فیصد اضا فے کے ساتھ 35کروڑ 58لا کھ ڈا لر ہو گئی اور مجمو عی حجم 58ہزار 4سو میٹرک ٹن رہا بیڈ ویئر مصنوعات کے ایکسپورٹرز کے مطا بق پا کستا نی مصنوعات مضبو طی اور دیدہ زیب ڈیزا ئنگ کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں پسند کی جا تی ہیں جس کی وجہ سے ہر سال ایکسپورٹ میں خا طر خواہ اضا فہ ہو تا ہے ۔