امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا ڈوزئیر امریکی حکام کے حوالے کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اکتوبر 2016 21:40

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا ڈوزئیر امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ملاقاتوں میں پاکستانی سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا ڈوزئیرامریکی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستانی سفیر نے امریکی حکام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔