سیاسی مخالفین کو مسلم لیگ(ن)کی مقبولیت ہضم اور برداشت نہیں ہورہی،صوبائی وزیرمحکمہ بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:38

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) صوبائی وزیرمحکمہ بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مشن عوامی خدمت ،فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہے ۔عوام دوست پالیسیوں کے باعث ن لیگ ملک کی سب سے بڑی اورمقبول ترین جماعت بن چکی ہے یہی بات عمران خان،شیخ رشید،طاہر القادری سمیت کسی بھی سیاسی مخالف کو ہضم اور برداشت نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے وچیئرپرسن سٹینڈنگ کونسل زکوٰۃ وعشر پنجاب سلطانہ شاہین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں غریب خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے منصوبے جاری ہیں۔جبکہ وزیراعلیٰ نے وسائل کارُخ غریب خواتین کی فلاح کی طرف موڑ دیا ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے زکیہ شاہنواز کو دورہ ملتان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد ملتان کا دورہ کرینگی اور لیگی خواتین سے ملاقات کرینگی۔

متعلقہ عنوان :