بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان کے لاکھوں کسان پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے

مرکزی چیئرمین پاکستان کسان اتحادچوہدری محمد انور کی ملتان میں پریس کانفرنس

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:34

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان کسان اتحاد مرکزی چیئرمین چوہدری محمد انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کے تناظر میں پاکستان کسان اتحاد موجودہ حکومت اور فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان کسان اتحادکاملکی سلامتی کے پیش نظر موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، انڈیا نے کسی قسم کی جارحیت کی تو پاکستان کے لاکھوں کسان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ،اور بھارتی ہندو فوج کو کتے کی موت ماریں گے۔

کیوں کہ یہ ملک پاکستان ہمارا ہے، ہمارا جینا ،مرنا اس ملک پاکستان میں ہے ،انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر سازشیں کررہا ہے ،جواب میں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ انڈیا کے ساتھ زراعت سمیت ہرقسم کے تجارتی روابط منقطع کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان کسان اتحاد پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 15اکتوبر بروز ہفتہ کو ریلی نکالے گا،جو پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی آفس سے شروع ہوگی اور چوک کچہری پر اختتام پذیر ہوگی۔پریس کانفرنس میں ملک محمد رمضان جھیڈا،چوہدری محمد سرور ،ملک جہان خان ،مہر ارشاد حسین مرالی ،محمد عباس کلیار ،محمد رمضان ،چوہدری تنویر احمد ،ملک فیصل جھیڈ ا،چوہدری نذیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :