وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خاتون کی لاش ملنے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ابوبکرخدا بخش کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر لٹن روڈ سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔