ایٹمی ہتھیاررکھنے سے متعلق پاکستان عالمی عدالت انصاف سے کیس جیت گیا

پاکستان کا جوہری پروگرام اس کے قومی دفاع اور سلامتی کامعاملہ ہے،عدالت پاکستان اورمارشل آئی لینڈزکاکوئی دو طرفہ تنازعہ نہیں ہے، باہمی تنازعہ نہ ہونے کی صورت میں آئی سی جے کیس سننے کی مجاز نہیں،پاکستانی وزارت خارجہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:29

دی ہیگ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) ایٹمی ہتھیاررکھنے سے متعلق پاکستان عالمی عدالت انصاف سے کیس جیت گیا،ہیگ میں ججوں کے 16 رکنی بنچ نے درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایٹمی ہتھیاررکھنے سے متعلق پاکستان عالمی عدالت انصاف سے کیس جیت گیا ہے ۔ بحرالکاہل میں واقع ایک چھوٹے سے ملک مارشل آئی لینڈزنے مقدمہ دائرکیا تھا،مارشل آئی لینڈزکا پاکستان،بھارت،برطانیہ کیخلاف دائرمقدمہ ناقابل سماعت قراردیا گیا ہے۔

ثالثی عدالت نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام اس کے قومی دفاع اور سلامتی کامعاملہ ہے۔ آئی لینڈرز نے موقف اختیار کیا ہے جوہری اسلحے کی دوڑ کے سبب جزائر غائب ہو رہے ہیں،دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،مارشل آئی لینڈز نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا کہ ،دا ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،بھارت،پاکستان، برطانیہ جوہری اسلحے کی دوڑ روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستانی وزارت خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورمارشل آئی لینڈزکاکوئی دو طرفہ تنازعہ نہیں ہے، باہمی تنازعہ نہ ہونے کی صورت میں آئی سی جے کیس سننے کی مجاز نہیں،پاکستان اورمارشل آئیس لینڈکاکوئی دو طرفہ تنازعہ نہیں ہے،پاکستان کیخلاف کیس مارشل آئیس لینڈ نے گزشتہ سال درج کرایا، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے موقف کی تائید میں فیصلہ دیا،پاکستان کیخلاف کیس مارشل آئی لینڈز نے گزشتہ سال درج کرایا۔دوسری جانب افغان کانفرنس میں پاکستان نے افغانستان کے لیے نئی امداد کا اعلان کر دیا،افغانستان میں امن اور خوشخالی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔افغانستان میں معاشی ترقی کیلیے پاکستانی حکومت 500ملین ڈالرامدادکااعلان کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :