حکومت سب سے پہلے شعبہ تعلیم اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرے، چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) چیئر میں پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے عالمی سطح پہ منائے جانے والے اساتذہ کے دن پہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں ان کا رتبہ بہت بڑا ہے ،اساتذہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے اپنا آج قربان کر کے انہیں کو معاشرے کا اچھا شہری بناتے ہیں ، اساتذہ کا رتبہ ڈاکٹرز، انجینئرز، سیاست دان ،عالم وغیرہ سب سے بالا تر ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں بہتر پاکستان چاہئے تو حکومت سب سے پہلے شعبہ تعلیم اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرے تاکہ وہ معاشی تنگ دستی اور دیگر افکار سے آزاد ہو کر مستقبل کے معماروں پہ بھرپور توجہ دیں اور نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کوایک بہتراورپر امن مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :