Live Updates

تحریک انصاف نے صوبائی محکموں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) تحریک انصاف نے صوبائی محکموں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی :تحریک التوائآرٹیکل 85 کے تحت سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے بدھ کے روز جمع کروائی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ: صوبائی محکموں میں بھرتیاں اہم معاملہ ہے اس پر ایوان میں بحث کی جانی چاہئے، اس موقع پر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ : سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنا خوش آئند اقدام ہے، خدشہ ہے کہ ملازمتوں کے معاملے پر صوبائی حکومت ماضی کی تاریخ نہ دہرائے :محکمہ بلدیات میں پیسے لیکر 12800 جعلی بھرتیاں کی گئیں،انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں پر کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے،شہری و دیہی کا فرق نفرت کی لکیر ہے,ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی طبقہ کو محروم نہ رکھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات