خواتین کو نشانہ بنانا بلوچستان کی روایات کے منافی ہے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
دشمن شکست خوردہ ہوکر بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے ،چھپ کر وار کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،کمانڈر سدرن کمانڈ
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:49
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہاکہ خواتین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا سراسر بزدلی ہے دشمن شکست خردہ ہوکر اب خواتین کو نشانہ بنا رہاہے مشکل کی گھڑی میں تمام اقوام کو متحدہوکر دشمن کو شکست دینی ہوگی ۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو نیچاری امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر کیرانی روڈ پر شہید ہونے والی خواتین کے ورثاء اور ہزارہ برداری کے سیاسی قبائلی و دینی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان مجیر جنرل شیر افگن ، جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل عابد لطیف ، ممبر صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا ، ہزارہ قوم کے سربراہ سردار سعادت علی ہزارہ اور دیگر رہنماء بھی موجو دتھے ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہاکہ خواتین کو نشانہ بنانا بلوچستان کی روایات کے منافی ہے دشمن شکست خردہ ہوکر بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے چھپ کر وار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیجائے گی مشکل کی اس گھڑی میں ہزارہ قوم اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.