اسلام آباد ہائیکورٹ ، افغان مہاجرین سے متعلق بیان پر محمود اچکزئی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین سے متعلق بیان پر محمود خان اچکزئی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکور ٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔درخواست گزار پروفیسر وحید کمال عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ میں محمود خان اچکزئی کے افغان مہاجرین سے متعلق بیان پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کوئی ایکشن نہیں لیا، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو محمود اچکزئی کے خلاف ایکشن لینے کا حکم جاری کرے،جس پر عدالت نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کاروائی کو عدالت کے اندر زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔