آرمی چیف کے حق میں بینرز آویزاں کرنے کا معاملہ، سٹیٹ کاونسل نے دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) آرمی چیف کے حق میں بینرز آویزاں کرنے کا معاملہ، سٹیٹ کاونسل نے دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزاں کرنے سے متعلق کیس میں ایف آئی آر کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سردار تیمور اسلم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے سٹیٹ کاونسل ہادیہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ سٹیٹ کاونسل ہادیہ نے عدالت سے استدعا کی کہ دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :