پاکپتن ،عرس بابافرید پر سیکورٹی کیلئے آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کی نفری مقامی پولیس کے حوالے کردی

گورنمنٹ ہائی سکول میں پولیس کیمپ لگ گیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:33

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء)عرس بابافرید پر سیکورٹی کیلئے آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کی نفری مقامی پولیس کے حوالے کردی گورنمنٹ ہائی سکول میں پولیس کیمپ لگ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں عرس حضرت بابا فرید کے موقع پر پانچ محرم سے دس محرم کے دوران سیکورٹی کے فرائض دینے کیلئے مقامی پولیس کی ڈیمانڈ پر آئی جی پنجاب نے پانچ سو پولیس اہلکاروں کی نفری پاکپتن بھیج دی جنہیں گورنمنٹ ہائی سکول پولیس کیمپ میں ٹھہرایا گیا ہے جبکہ فوج کی دو اور رینجر کی ایک کمپنی بھی امن و امان کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے گی۔