ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت51ہزارسے گھٹ کر50ہزارروپے کی سطح پرآگئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء)ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزارسے گھٹ کر50ہزارروپے کی سطح پرآگئی۔بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں36ڈالرکی نمایاں کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1273ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں600روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآبادلاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار400روپے سے کم ہوکر50ہزار800روپے پرآگئی اسی طرح514روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار542روپے ہوگئی جبکہ10روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت730روپے پرآگئی ۔#