پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار

کے ایس ای100انڈیکس نے 41429پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھولیا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس41200پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے اور بدھ کے روز بازار حصص کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیساتھ اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس 41429پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھولیا جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس41200پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں38ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا اس طرح گذشتہ 3دنوں میں کے ایس ای100انڈیکس 700سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں زیر تبصرہ دنوں میں 1کھرب57ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کے بعد سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوئے تھے تاہم سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے چھوٹے ثابت ہونے پر نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی کھل کر نئی سرمایہ کاری کی ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی سرمایہ کاروں کو متحرک کر رکھا ہے جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے اجلاس کے نتیجے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری کشیدگی کم ہونے کے امکانات ہے پیش نظر مارکیٹ بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی بینکنگ ،ائیر لائن ،توانائی اور اسٹیل سیکٹر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے جس کے نتیجے میں کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں129.49پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس41123.97پوائنٹس سے بڑھ کر41253.46پوائنٹس پرجاپہنچااسی کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28085.87پوائنٹس سے بڑھ کر28220.83پوائنٹس ہوگیا تاہم کے ایس ای30انڈیکس10.78پوائنٹس کی کمی سے22758.16پوائنٹس پربندہوا۔

بدھ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں38ارب6کروڑ94لاکھ1ہزار529روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم83کھرب43ارب43کروڑ17لاکھ18ہزار489روپے سے بڑھ کر83کھرب81ارب50کروڑ11لاکھ20ہزار18روپے ہوگیا۔بدھ کومارکیٹ میں65کروڑ78لاکھ65ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے تک محدودرہی جبکہ منگل کے روز55کروڑ99لاکھ44ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ندھ کے روز مجموعی طورپر453کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے282کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،153میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے لوٹے کیمیکل4کروڑ22لاکھ،بینک آف پنجاب4کروڑ15لاکھ،پی آئی اے سی3کروڑ98لاکھ،سمٹ بینک3کروڑ30لاکھ اورجاپان پاور3کروڑ17لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے رفحان میظ کے بھاؤمیں327.31روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤمیں126.78روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤمیں75روپے اورخیبرٹوبیکوکے بھاؤمیں40.80روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :