لاہور،پسند کی شادی کرنے والا سالے کے ہاتھوں قتل

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) شادباغ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والا سالے کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صابر نامی شخص نے گلگت سے پسند کی شادی کی اور شادباغ کے علاقے غازی پارک میں رہائش اختیار کرلی۔ اس دوران اس کے2بچے پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر صابر کا سالہ کوٹا خاں منگل کے روز ان کے گھر پہنچ گیا اور سالہ بہنوئی کی آپس میں صلح ہوگئی اور کوٹا خاں رات بھر اپنے سالے اور بہن کا مہمان بنارہا گزشتہ روز الصبح جب تمام گھروالے سورہے تھے کوٹا خان نے اپنے بہنوئی صابر کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

صابر کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ شادباغ نے درخواست وصول کرلی۔

متعلقہ عنوان :