لاہور، ایف آئی اے کے جعلی افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) پنجاب کی چھاپہ مار ٹیم نے ایف آئی اے کے جعلی افسران کے گروہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر بیرون ممالک بھجوانے سمیت ہر طرح کی معاونت کرنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ میں شامل سلمان، فہیم اور اشرف نامی ملزمان کو ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بڑے ہوٹلوں میں بلواتے اور انہیں ایف آئی اے کے افسر بن کر بیرون ممالک بھجوانے اور ہرطرح کی معاونت کرنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :