چائلڈ لیبر کرنے والے بچوں کی تعلیم اور فلاح وبہبود کے امور میں کسی سرخ فتیے کو حائل نہیں ہونے دیں گے، راجہ اشفاق سرور
صوبہ پنجاب کے 18 اضلاع میں آٹو ورکشاپس ، ہوٹلوں اور پٹرول پمپس پر چائلڈ لیبر کرنے والے بچوں کا بیس لائن سروے مکمل ہو چکا ہے ان تین سیکٹرز میں چائلڈ لیبر کرنے والے بچوں کو بھٹہ خشت پر مشقت کرنے والے بچوں کی طرز پر خدمت کارڈز کے ذریعے وظائف دینے کی تجویز زیر غور ہے،صوبائی وزیر محنت
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:14
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے 18اضلاع میں ہوٹلوں، پٹرول پمپس اور آٹو ورکشاپس پر چائلڈ لیبر کرنے والے بچوں کی تعداد اور تفصیلات پر مشتمل بیس لائن سروے مکمل ہو چکا ہے ۔ ایسے تمام 5سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو حکومت پنجاب سرکاری سکولوں، این جی اوز کے تعاون سے نان فارمل بنیادی تعلیمی سنٹرزاور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں داخل کروا رہی ہے جبکہ 15سے 18 سال کی عمر کے بالغ نوجوانوں کو پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ٹیوٹا کے فنی تربیت فراہم کرنے والے اداروں میں ہنر سکھانے کیلئے داخل کروایا جا رہا ہے۔
محکمہ شماریا ت پنجاب کے سروے کے مطابق ضلع بہاولنگر، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد ، خانیوال، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یا ر خان، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں چائلڈ لیبر کے طور پر سامنے آنے والے 11446 بچوں کی انرولمنٹ مکمل ہو چکی ہے جبکہ چکوال، لودھراں، جھنگ، ناروال، چنیوٹ، ساہیوال، منڈی بہاوالدین اور بھکر میں 12366بچوں کو چائلڈ لیبر سے نجات دلا کر تعلیمی اور فنی تربیت کے اداروں میں داخل کروانے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.