لاہور،شہر پر سرمئی بادلوں کی چادر تن گئی،

کئی علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواوٴں سے موسم خوشگوار

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) شہر پر سرمئی بادلوں کی چادر تن گئی، کئی علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواوٴں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم میں واضح تبدیلی متوقع ہے۔گزشتہ کئی روز سے شہر میں حبس اور شدید گرمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم دوپہر کو چلنے والی ٹھنڈی ہوا، گرد آلود آندھی اور بیشتر مقامات پر ہونے والی بوندا باندی نے گرمی کا زور توڑ دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں واضح تبدیلی دیکھی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :