عوام کرپشن کیخلاف سروں پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں‘ جمشید اقبال چیمہ
پانامہ لیگ والوں کا چوری اور اوپر سے سینہ زوری کا فارمولہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:10
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیگ والوں کا چوری اور اوپر سے سینہ زوری کا فارمولہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ،معیشت کی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بم گرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں جسے کسی صور ت قبول نہیں کیا جائے گا ،کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور ان کی ہر سطح پر اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارکنوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عمران خان جب بھی کال دیں گے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور حکمران خاندان کے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ذاتی مفادات نہیں بلکہ ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔
عوام نے رائیونڈ جلسے میں بھرپور شرکت کر کے کرپشن کے خلاف عمران کے موقف کی توثیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رائیونڈ کے جلسے میں پانامہ لیکس کے حوالے سے جو حقائق اور اعدادوشمار پیش کئے ہیں (ن) لیگ کی قیادت بھی اس طرح کا جلسہ کرے اور سچائی کے ساتھ اپناموقف پیش کرے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ حکمران طبقہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ہے اور اس کے پاس عمران خان کے سوالات کا کوئی جواب نہیں ۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام کرپشن کے خلاف سروں پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلنے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں اور حکمران طبقے کے احتساب تک احتجاج جاری رہے گا ۔اس موقع پر اسلا م آباد کی طرف مارچ اور احتجاج کے مجوزہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.