سپریم کورٹ میں سابق اٹارنی جنرل قتل کیس کی سماعت، ملزم افغانستان سے لانے کیلئے کوششیں کی جاری ہیں، حکومتی وکیل

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سپریم کورٹ میں سابق اٹارنی جنرل کے قتل کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم افغانستان سے لانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اس حوالے سے جی آئی ٹی نے افغانستان کا دورہ کیا اور افغان وزیر قانون سے ملاقات بھی کی ہے، ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں، عدالت نے ملزم روح اللہ کی گرفتاری کیلئے موثر اقدام کرنے کا حکم دیا، جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ افغانستان میں تو افغان حکومت کا کنٹرول نہیں ہے کیا ریڈ وارنٹ گرفتاری کیلئے کارآمد ہونگے، کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔