غیرقانونی پیوندکاری ازخود نوٹس، سپریم کورٹ نے 6ہفتوں میں روک تھام کی رپورٹ طلب کر لی

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سپریم کورٹ میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، عدالت نے غیر قانونی طور پر پیوند کاری کی روک تھام پر رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے غیر قانونی پیوند کاری کی روک تھام پر چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے، حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی پیون کاری کی روک تھام کیلئے صوبوں کو ہدایت جاری کر دی ہے، جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معاملے کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے اس کی تحہ تک جائیں گے، حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریجنل سطح پر مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :