آمدنی سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار وزارت خارجہ کے ڈائریکڑ شفقت چیمہ کی درخواست ضمانت منظور

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار وزارت خارجہ کے ڈائریکڑ شفقت چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس اطہر من اﷲ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل امجد اقبال قریشی نے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل بورڈ نے شفقت چیمہ کی بائی پاس کا تجویز کردیا ہے لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے 20 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

متعلقہ عنوان :