اسلام آباد ہائیکورٹ ٗ باپ کیخلاف بیٹیوں کے اغواء کے معاملہ پر آئی جی پولیس کو وضاحت پیش کرنے کیلئے (کل) طلب

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے باپ کیخلاف بیٹیوں کے اغواء کے معاملہ پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کو وضاحت پیش کرنے کیلئے (کل)جمعرات کو طلب کرلیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں باپ کے خلاف درج بیٹیوں کو اغواء کرنے سے متعلق اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ظفر اقبال کے وکیل نے دلائل دیئے کہ بدنیتی پر مبنی اغواء کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرایا گیا ،جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او نے بچیوں کی بازیابی کیلئے مہلت مانگ لی ٗجج نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ہی مقدمہ اتنا پرانا ہے، پولیس اب بھی وقت مانگ رہی ہے، آئی جی اسلام آباد پولیس جمعرات کو پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

متعلقہ عنوان :