صدیق الفاروق کے صاحبزادے کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدقبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:58

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء )مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کے جوان سالہ بیٹے علی فاورق جو کہ گزشہ روز وفات پا گئے تھے کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سیکٹرH.11 اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ مولانا عمار محمود نے پڑھائی جبکہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ،گورنر KPKاقبال ظفر جھگڑا ،وزیر مملکت پیر امین الحسنات،سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک راولپنڈی محمد آصف خان ،حاجی حنیف ،سردار مہتاب خان عباسی ،سردار رمیش سنگھ اروڑا ،ملک حاکمین ،سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،عامر حسین ہاشمی ،چوہدری سعید انور ،وہاب گل ،ظفر اقبال ،سردار تارا سنگھ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ ،انجم عقیل خان ،سابق سینٹر سید ظفر علی شاہ ،جاوید بشیر ،عبدالوحید خان ،فرخت عزیز سمیت دیگر مختلف سیاسی ،اقلیتی ،سماجی ،مذہبی رہنماؤں اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران اور افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدر ،اور راجہ ظفر الحق نے صدیق الفاورق سے انکے گھر جا کر جوان سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

رسم قل آج 6اکتو بر بروز جمعرات بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ نور والی مسجد بنی گالااسلام آباد میں ادا کی جائے گی ۔