اسلام آباد ٗ ایگزیٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے ایگزیٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تو شعیب شیخ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو ئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی رضوان عباسی نے حتمی دلائل دینے کیلیے مہلت مانگی جسے فاضل عدالت نے منظور کرلیا جس کے بعد سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ فاضل عدالت نے شعیب شیخ کو طلب کررکھا تھا۔