کے ایم سی کے 1200سے زائد فائرفائٹرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اوور ٹائم کی عدم ادائیگی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:44

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کے ایم سی کے 1200سے زائد فائرفائٹرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر چار ماہ کے اوور ٹائم کی عدم ادائیگی ۔دیگر سہولتوں تین سال سے یونیفارم کی عدم فراہمی ۔میڈیکل۔مکانات کی مرمت کی عدم سہولت سمیت دیگر قانونی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ۔سجن یونین (سی بی اے )کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے فائرہیڈکواٹر میں فائرفائٹرز کے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز کو تحریری طور پر ڈپٹی میئر کراچی اور میونسپل کمشنر کے ایم سی اور چیف فائرآفیسر کو 72گھنٹے کے اندر دو ماہ کا پاس شدہ اوور ٹائم ادا کرنے کی ڈیڈلائن سے آگاہ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن 72گھنٹے گذرنے کے باوجود ایک روز مزید انتظار کرنے کے بعد احتجاجی تحریک شروع کی جارہی ہے ۔پہلے مرحلے میں آج سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دینگے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔

اسکے بعد بروز جمعرات کو صبح11بجے فائرہیڈکواٹر نزد سول اسپتال میں تمام اسٹیشنزسے فائرفائٹرز جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور مظاہرین سائرن بجاتی گاڑیوں کے ہمراہ کے ایم سی ہیڈآفس ایم اے جناح روڈ کا گھیراؤ کرکے وہاں دفتر کے سامنے دھرنا دینگے اسکے بعد شہر کی اہم شاہراہوں ایم اے جناح ِ،ٹاور ،آئی آئی چندریگر روڈ سے گاڑیوں کا سائرن بجاتا جلوس کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کرے گا جبکہ ریگل چوک پر بھی احتجاج کیا جائیگا اور واپس مظاہرین فائر ہیڈ کواٹر پہنچ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے وہاں میڈیا کو آگاہ کرینگے انہوں نے اعلان کیا کہ اوور ٹائم کی ادائیگی تک ا حتجاج جاری رہیگا۔