جمشید دستی کو نا اہل قرار دینے کے لئے درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نا اہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار فاروق خان کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ جمشید دستی حقائق چھپا کر حلقہ این اے 178 مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، جمشید دستی صادق اور امین نہیں ہیں اور آرٹیکل 62اور 63 پر پورے نہیں اترتے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو نومبر تک جواب طلب کر لیا۔