بائیو میٹرک سسٹم سے اساتذہ کی حاضری99فیصد ہوگئی۔ڈپٹی کمشنرعمرفاروق بلو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 19:38

سانگھڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اکتوبر2016ء):ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو نے کہا ہے کہ ضلع میں بائیو میٹرک سسٹم کی وجہ سے اساتذہ کی حاضری 99فیصد ہوگئی ہے جبکہ دوسری مرحلے میں طلباء کے داخلے کو بڑھایا جائیگا تاکہ ضلع کے دیہاتی علاقوں کے بچون کا مستقبل روشن بنایا جاسکے۔اں خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے حکام سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا جبکہ تعلیم کے حوالے سے ضلع میں نہ صرف عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں پر اس کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی پروگرام بھی کرائے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں مختلف اسکولوں میں سیمینار اور دیگر پروگرام کرائے جا رہے ہیں اس حوالے سے غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی مختلف پروگرامز شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کئے کہ وہ روزانہ بنیادوں پر اسکولوں کے دورے کریں اور تعلیمی عمل کا جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اسکولوں کے اچانک دورے کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں ضلع کے اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء کے اعدادوشمار، عمارات کی حالت اور موجودہ سہولیات کاجائزہ لیا گیا او ر مختلف تجاویزات بھی پیش کی گئیں۔