قوم کا بھارتی جارحیت ہی نہیں امریکہ کی افغانستان کے ذریعے پاکستان مخالف سازشوں کے مقابلہ کیلئے بھی متحد ہونا ضروری ہے ، بھارت میں مودی سرکار اپنی غلطیوں کے شکنجے میں الجھ رہی ہے، اگر پاکستان میں بھی سیاسی محاذ انتشار کا شکار ہوگیا تو یہ بڑ ا المیہ او ر قومی سلامتی کے لیے ہولناک ہوگا،قومی قیادت نے قومی اتفاق رائے کے لئے درست اقدام کیا ہے
جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا صوبائی مشاورتی کونسلوں سے خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:35
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم کا بھارتی جارحیت ہی نہیں امریکہ کی افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازشوں کے مقابلہ کے لیے بھی متحد اور یک آواز ہونا ضروری ہے۔ بھارت میں مودی سرکار اپنی غلطیوں کے شکنجے میں الجھ رہی ہے۔لیکن اگر پاکستان میں بھی سیاسی محاذ انتشار کا شکار ہوگیا تو یہ بڑ ا المیہ او ر قومی سلامتی کے لیے ہولناک ہوگا۔
قومی قیادت نے قومی اتفاق رائے کے لئے درست اقدام کیا ہے۔ وہ بدھ کو منصورہ آڈیٹوریم میں منعقدہ جماعت اسلامی پنجاب کی مشاورتی کونسلوں کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس سے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور نائب امیر علامہ جاوید قصوری نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی عوام کا منتخب ادارہ ہے ،جہاں اپوزیشن جماعتیں حکمرانوں کی کرپشن ،غیر آئینی اور عوام دشمن پالیسیوں اورحکومت کی نااہلی کو بے نقاب کرسکتی ہیں۔
بھارتی جارحیت، کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس اہم ہے تاکہ متفقہ قومی ترجیحات پر مبنی پالیسی بنائی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرناچاہئے تھا بلکہ پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سیاسی محاذ پر انتشار و اختلاف کے خاتمہ کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کے راستہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں اور حکومت اوراپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز کو تسلیم کر لیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حق اور با طل کی کشمکش ہمیشہ سے جاری ہے اورقیامت تک حق کے غلبہ کے لیے یہ جدوجہد جاری رہے گی۔قرآن و سنت کے نظام کا نام حسینیت اور اس سے انحراف یزیدیت ہے ۔اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے اتحاد کوتوڑنا چاہتی ہیں ۔ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ محرم الحرام کو وحدت و اتحاد کا ذریعہ بنا یا جائے۔لیاقت بلوچ نے کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے اب تک کے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں ۔مودی کی شرانگیزی اور جنگ کی دھمکیوں کا جرأت سے جواب دیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وقت کی ضرورت ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی بھر پورنمائندگی ہونی چاہئے تاکہ دشمن کو پوری قوم کی طرف سے ایک موثر اور متفقہ جواب دیا جاتالیکن تحریک انصاف کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے نہ صرف متحدہ اپوزیشن کو حیرانگی ہوئی بلکہ قوم نے بھی اس فیصلے کو پسند نہیں کیا ۔ دریں اثنا ء لیاقت بلوچ نے سینیٹر گلزار احمد مرحوم کی رہائش گاہ پر تعزیتی تقریب میں شرکت کی ،مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.