پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،وزیراعظم کا خورشید شاہ اور سینیٹر اعتزاز احسن سے نشستوں پر جاکر مصافحہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سینیٹر اعتزاز احسن سے انکی نشستوں پر جاکر مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن اور پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر سے ان کی نشستوں پر جاکر مصافحہ کیا۔