Live Updates

تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی ، مشترکہ اجلاس سے سے عالمی سطح پرکشمیر کے حوالے سے مثبت پیغام جائیگا

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی ، پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے اس سے پاکستان کے مشترکہ عزم کا عالمی سطح پر پیغام جائے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے پہلے مشترکہ اجلاس میں آنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن انہوں نے مشترکہ اجلاس نہ آنے کا فیصلہ اچانک کر دیا جو درست نہیں ۔

ہمیں قومی مفاد و ملکی سلامیت کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ۔اگر عمران خان آج کے اجلاس میں شرکت کرتے تو بہت اچھا تاثر جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اور آج کے مشترکہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس سے پاکستان کی عوام کی طرف سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کر دی ۔ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا نوٹس لے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات