Live Updates

ملک اور قوم دھرنوں اور احتجاجوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، پارٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے حق میں تھی ‘ عمران خان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے حق میں تھی ‘ عمران خان نے اکیلے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرتے تو ایک احسن اقدال ہوتا۔

عالمی سطح پر ان کا فیصلہ سراہا جاتا۔ ان کی پارٹی چاہتی تھی کہ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے انہیں پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کرنے کیلئے و وٹ دیا مگر وہ ایوان میں ان کی آواز بننے کی بجائے ملک میں افراتفری اور انتشار کی راہ پر چل نکلے ہیں ۔ اس وقت ملک اور قوم دھرنوں اور احتجاجوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :