Live Updates

عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں ‘ ان کا علاج پاکستان میں بھی نہیں ہوگا ‘ وہ تیسری شادی کر لیں شاید دماغ ٹھیک ہو جائے ‘ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں 4 دن عیاشیاں کرنے کے بعد پاکستان کے مفاد کی بات آئی تو الگ کھڑے ہو گئے ،تمام محب وطن سیاسی جماعتیں اور رہنما پارلیمنٹ کے اندراور اینٹی پاکستان جماعت پارلیمنٹ کے باہر ہے ‘ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ذہنی توازن دردست نہیں ‘ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں 4 دن عیاشیاں کرنے کے بعد پاکستان کے مفاد کی بات آئی تو الگ کھڑے ہو گئے ‘ عمران خان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ‘ وہ تیسری شادی کر لیں شاید دماغ ٹھیک ہو جائے ‘ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں اور رہنما پارلیمنٹ کے اندر جبکہ اینٹی پاکستان جماعت پارلیمنٹ کے باہر ہے ‘ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان 4 دن سے سرکاری خرچے پر گیسٹ ہاؤس میں عیاشیاں کر رہے تھے تو ٹھیک تھے واپس آئے تو ذہنی توازن پھر بگڑ گیا۔

(جاری ہے)

آج کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کا انتہائی اہم اجلاس تھا۔ ایسے میں اجلاس کا بائیکاٹ کر کے عمران نے ہمارا شک یقین میں بدل دیا ہے کہ و ہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے پوری قوم اور محب وطن سیاسی جماعتیں آج پارلیمان کے اندر ہیں جبکہ اینٹی پاکستان جماعت باہر ہے۔ عمران خان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ‘ عمران خان یا ملک کے باہر علاج کروا لیں یا پھر تیسری شادی کر لیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ عمران خان پاکستان ‘جمہوریت اور تاجر برادری کیلئے خطرہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو محب وطن لیڈر ہیں جبکہ عمران خان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں جب پاکستان کے لئے کچھ کرنے کا وقت آتا ہے تو عمران خان لندن بھاگ جاتے ہیں۔ عمران خان کی پارٹی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی لیکن مشترکہ اجلاس کے موقع پر بائیکاٹ کر دیا انہیں ایسا کرنے کے اشارے بھی دشمن قوتوں سے ملتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات