Live Updates

مقبوضہ کشمیر اور ایل اوسی پر بھارتی جارحیت کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، پانامہ لیکس اور کرپشن کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ، پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں ، لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، پانامہ لیکس اور کرپشن کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ، پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے ۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جارحیت جیسے حساس معاملات پر تھا ۔ اجلاس میں سب کو آنا چاہیے تھا ۔ اگر عمران خان نہیں آئے تویہ ان کا اپنا فیصلہ ہے ۔ ہم سب کو متحد ہو کر بھارت کو جواب دینا ہو گا۔ تحریک انصاف کو اجلاس میں شرکت کا مشورہ دیا تھا نہیں آئے ان کی مرضی ۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہمارے مطالبے پر بلایا گیا ۔ مشترکہ اجلاس سے بھارت کوہمارے اتحاد کا پیغام جائے گا ۔ سراج الحق نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مکمل ریاستی پالیسی تشکیل دی جائے ۔ کشمیر کاز پر اکٹھے ہیں ۔ مگر پانامہ لیکس اور کرپشن کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔ …

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات