Live Updates

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ افسوس ناک ہے، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششوں میں کسی کو حصہ دار نہیں بننا چاہیے

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ عمران خان کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوس ناک ہے۔ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششوں میں کسی کو حصہ دار نہیں بننا چاہیے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو متحد ہو کر بھارت کو جواب دینا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر پر سب کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دینے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوس ناک ہے۔ کسی کو ایسی کسی کوشش کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات