بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کے دوران مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے‘ سپیکر نے خصوصی طور پر ان کا خیر مقدم کیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:15

اسلام آباد ۔5اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کے دوران مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے‘ سپیکر قومی اسمبلی نے خصوصی طور پر ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردار ایاز صادق نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مہمانوں کی گیلری میں تشریف فرما ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔