ذوالفقار قائم خانی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پی پی پی سندھ کوآرڈنیشن کمیٹی کے سربراہ نثار احمد کھوڑو نے ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی کراچی میں خود ساختہ اپوزیشن لیڈرمنتخب کرانے پر ذوالفقار قائم خانی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی پی پی کی طرف سے ڈی ایم سی ایسٹ کے لیئے مولابخش چنڈ کو پی پی پارلیمانی /اپوزیشن لیڈرمنتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ذوالفقار قائم خانی نے پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے آپ کو پی پی پی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر منتخب کروایا۔

متعلقہ عنوان :