عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، جسٹس اطہر من اللہ

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف دائردرخواست خارج

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:43

اسلام آباد۔5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) ا سلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کو ایوان میں ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف دائردرخواست خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ہائی کورٹ مداخلت کا اختیار رکھتی ہے ، کیا عدالت عالیہ پارلیمانی امور میں مداخلت کر سکتی ہے یا نہیں؟ڈاکٹر شیریں مزاری کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کو دی گئی درخواست پر کچھ نہیں ہوا ، یہ معاملہ ہتک عزت کا ہے ، خواجہ آصف نے خاتون رکن قومی اسمبلی کی ذات پرحملہ کیا ہے۔

اور انہوں نے معافی بھی نہیں مانگی۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔