آرمی چیف کی انٹرنیشنل سنائیپنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات ، کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا، آئی ایس پی آر

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں ہونے والے انٹرنیشنل سنائیپنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں انعامات بھی دیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں ہونے والے انٹرنیشنل سنائیپنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں انعامات سے بھی نوازا۔

پاکستان آرمی کی ٹیم نے22سے 27اگست تک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے انٹرنیشنل سنائیپنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔مقابلوں میں 15ممالک کی 21ٹیمیں شریک ہوئیں ، کل 12مقابلوں میں انفرادی مقابلے بھی ہوئے اور ٹیموں نے بھی حصہ لیا ۔پاکستان آرمی کی ٹیم نے تمام ایونٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، ایس ایس جی کے نائیک ارشد کو مقابلوں کا بہترین سنائپر قراردیا گیا ۔