آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئر مین جنرل پیٹر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبا دلہ خیال

جنرل پیٹر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ،آئی ایس پی آر

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئر مین جنرل پیٹر پاویل نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈکوارٹر میں نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئر مین جنرل پیٹر پاویل نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جنرل پیٹر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔