سندھ ہائیکورٹ،لانڈھی تھانے پر حملے کے ملزم راشد کی درخواست ضمانت پرعدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ سمیت 14 اکتوبر کو طلب کر لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں لانڈھی تھانے پر حملے کے ملزم راشد کی درخواست ضمانت پرعدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ سمیت 14 اکتوبر کو طلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں لانڈھی تھانے پر حملے کے ملزم راشد کی جانب سے دائرضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ملزم پر 13جولائی 2013کو ساتھیوں کے ہمراہ لانڈھی تھانے پر حملے کا الزام ہے ۔حملے کے باعث متعدد پولیس اہلکار ذخمی ہوئے تھے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ سمیت 14 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :