بابا فرید کے عرس کاآٹھوا ں روز، قوالوں نے سماں باندھ دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 5 اکتوبر 2016 18:09

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اکتوبر۔2016ء) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین مسعود گنجشکر کے سا لانہ عرس مُبارک کی 15روزہ تقر یبا ت کے آٹھویں روز کے موقع پر روائیتی رسومات جاری محفل سماع میں نامور قوالوں نے سماں باندھ دیا زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری زائرین کو رہائش کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین مسعود گنجشکر کے سا لانہ عرس مُبارک کی پندری روزہ تقریبات چھٹے روز میں داخل ہو چکی ہیں سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان مودود مسعود چشتی نے دربار عالیہ پر زائرین میں روائیتی تبرک پسی ہوئی چینی اور شربت کی ڈولیاں تقسیم کیں اس موقع پر دربار شریف میں زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی دربار عالیہ پر رات گئے تک نامور قوالوں نے سماع باندھ دیا عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے زائرین کو رہائش کا بندو بست نہ ہونے اور کرایہ پر مکان نے ملنے سے رات ٹھہرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ دربار کے اطراف ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں اور اشیاء کی فروخت بھی جاری ہے جس سے زائرین مضر صحت اشیاء کی گروخت پر گلے شکوے کرتے دکھائی دیتے ہیں عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین مسعود گنجشکر کے سا لانہ عرس مُبارک