بابا فرید کے عرس کی سیکیورٹی کیلئے مزید نفری پاکپتن پہنچ گئی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 5 اکتوبر 2016 18:09

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اکتوبر۔2016ء)عرس بابافرید پر سیکورٹی کے لئے آئی جی پنجاب نے پولیس کی مزید نفری بھیج دی ہے جس نے گورنمنٹ ہائی سکول میں پو کیمپ لگالیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں عرس حضرت بابا فرید کے موقع پر پانچ محرم سے دس محرم کے دوران سیکورٹی کے فرائض دینے کے لئے مقامی پولیس کی ڈیمانڈ پر آئی جی پنجاب نے پانچ سو پولیس اہلکاروں کی نفری پاکپتن بھیج دی جنہیں گورنمنٹ ہائی سکول پولیس کیمپ میں ٹھہرایا گیا ہے جبکہ فوج کی دو اور رینجر کی ایک کمپنی بھی امن و امان کے لئے اپنے فرائض سر انجام دے گی۔