ریلویز کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کی وفاقی سیکرٹری تعلیم حسیب اطہر اور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اﷲ بخش سے ملاقات

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:01

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کی وفاقی وزیر تعلیم ، وفاقی سیکرٹری تعلیم حسیب اطہر اور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اﷲ بخش سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں وفاقی وزات تعلیم کی نئی پالیسی کے تحت پاکستان ریلویز کے ماتحت چلنے والے تمام اسکولز اور کالجز میں ناظرہ ، قرآنی تعلیم اور ترجمہ پڑھانے کو لازمی قراردے دیاگیاہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ریلویز کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، اساتذہ ، طلباوطالبات اور ان کے والدین نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پاکستان ریلویز کی اس کاوش کو خوب سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :