اورنج لائن منصوبے کا آدھا تعمیراتی کام مکمل‘ ٹرین کے 12سٹیشنوں کی تعمیر شروع
پٹری بچھانے کیلئے 20 یوٹب گرڈرز نصب ‘ کام کی رفتار مزید تیز کی جا رہی ہے‘خواجہ احمد حسان
بدھ 5 اکتوبر 2016 18:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء )سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ اورنج لائن منصوبے کا آدھا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے ‘ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پونے 14کلومیٹر طویل حصے میں زمین سے 20فٹ بلندٹرین کے 11سٹیشنوں اورایک زیر زمین انارکلی سٹیشن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ٹرین کی پٹری بچھانے کے لئے ابھی تک 20 یوٹب گرڈرز نصب کئے جاچکے ہیں اور اس کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے جلد ہی ایک اور کرین منگوائی جا رہی ہے ۔
وہ گزشتہ روز منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے-انہوں نے ہدایت کی کہ ہر سٹیشن کی تکمیل کی تاریخ طے کی جائے اور طے شدہ ہدف کے مطابق اسے مکمل کرنے کے لئے تمام محکمے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں -اورنج ٹرین کے تمام سٹیشنوں پر نیسپاک کی طرف سے فراہم کئے جانے والے ڈیزائن کے مطابق بجلی ‘پانی ‘ گیس اور ٹیلی فون سمیت یوٹیلٹی سروسز کے کنکشن مہیا کئے جائیں - یوٹیلٹی سروسز مہیا کرنے والے محکمے تعمیراتی کام کے دوران اپنے انفراسٹرکچر کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں -لیسکو شہریوں کی سہولت کا خیال رکھے اور اپنی سروسز کی منتقلی کے لئے کم سے کم دورانئے کے لئے شٹ ڈاؤن کرے - جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ نے اجلاس کو بتایا کہٹرین کے سٹیشنوں کی تعمیر کے لئے ڈیزائن اور دیگر تفصیلات فور ی طے کرنے کے لئے نیسپاک نے خصوصی ٹاسک فور س تشکیل دے دی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.