خواتین کی شکایات سے متعلق ہیلپ لائن1043 کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش

خواتین کی جانب سے 3لاکھ43ہزار 800شکایات درج کروائیں،45فیصد نمٹا دی گئیں

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء)خواتین کی شکایات سے متعلق ہیلپ لائن1043نے اپنی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی ہے۔ ویمن ایکشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصہ میں خواتین کی جانب سے 3لاکھ43ہزار 800شکایات درج کروائیں۔ جن میں45فیصد شکایات کو نمٹادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مختلف شہروں کے مقابلے میں لاہور میں خواتین کی جانب سے شکایات درج کروانے کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ خواتین نے سرکاری محکموں کے بارے میں سب سے زیادہ شکایات درج کروائیں۔

رپورٹ کے مطابق درج کروائی گئی شکایات میں خواتین سے جائیداد چھیننے کے واقعات60فیصد ملازمت اور بے روزگاری کے حوالے سے درج کروائی گئی شکایات کی شرح 45فیصد، پولیس کا تعاون نہ کرنے کے حوالے سے شکایات کی شرح9فیصد جرائم سے متعلقہ شکایات 83فیصد، جنسی حراساں کرنے کے واقعات کی شرح 31فیصد اور تشدد کے واقعات کی شرح60فیصد ہے۔