نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا ، آزاد علی تبسم
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:46
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا ، پاکستان اب دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے نکل رہا ہے چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو قدرت نے چینی تعاون کی شکل میں ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے ،پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو اس عظیم موقع کوباہمی تجارت کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔ سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اور اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ پاکستان ”ون چائنہ پالیسی“ اور تبت کے مسئلے سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی امور پر چین کا ہمنوا رہا ہے۔
چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا اور یہ تعاون صنعتوں کی تعمیر کے علاوہ ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر محیط ہوگا۔ چینی صنعتوں کی بیرون ملک منتقلی کے پروگرام میں پاکستان چین کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا اور جس بھی صنعتی شعبہ میں ضرورت ہوئی، ہم آپ کیساتھ ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کا چینی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لینئی کا دورہ ،سرمایہ کاری سمپوزیم سے خطاب کیا
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.